شیخ حسن جوہری کی گرفتاری گلگت بلتستان انتظامیہ کا ظالمانہ اقدام ہے، علی حسین نقوی

جمعہ 18 جنوری 2019 19:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سید علی حسین نقوی نے ایک بیان میں کہاہے کہ شیخ حسن جوہری صاحب کی گرفتاری گلگت بلتستان انتظامیہ کا ظالمانہ اقدام ہے،اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سرکار سے شیخ حسن جوہری صاحب کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،مولا نا حسن جوہری گلگت بلتستان کے حقوق کی موثر آواز اور جوانوں کے مقبول رہنما ہیں جو ہر قسم کی وابستگیوں سے بالاترہوکر ظلم،ناانصافی کے خلاف اور آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والی بے چینی اور احساس محرومی دور کرنے کے لیئے فوری ہنگامی نوعیت کے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں