مفتی محمدنعیم کی آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

امید ہے نئے چیف جسٹس فوری انصاف کی فراہمی کے ذریعے عوام کے دل جیتیں گے ، رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ

جمعہ 18 جنوری 2019 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے نئی چیف جسٹس ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، فوری انصاف کی فراہمی کے ذریعے عوام کے دل جیتیں گے ، ملک کے تمام مسائل کا حل فوری انصاف کی فراہمی میں ہے ، انصاف کے دہرا معیار ملکی تمام مسائل کی جڑھ ہے۔

گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ عہدہ اللہ کی دین ہے جتنا بڑا عہدہ اتنی ہی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہوتی ہے ، حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ فوری انصاف فراہمی کے ذریعے عوام کے دل جیتیں ،انہوںنے کہاکہ نبوی ؐتعلیمات پر عمل سے ہی معاشی ومعاشرتی ترقی ممکن ہے،ملکی استحکام ترقی کیلئے نظام عدل کا قیام انتہائی ضروری ہے ،انصاف کا دہرا معیار ہمیں معاشی ومعاشرتی طور پر اپاہج کررہاہے اس دہرے معیار کے خاتمے کیلئے بھی چیف صاحب کردار اداکریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نظام عدل طبقاتی نظام اور وڈیرہ شاہی کا سب سے بڑا دشمن ہے ،کرپٹ اور بددیانت لوگوں سے ملک کو پاک کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو سستا انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں