کراچی،ضلع کونسل کا 16واں اجلاس، مختلف امور پر تبادلہ خیال و بحث مباحثہ کیا گیا

جمعہ 18 جنوری 2019 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) ضلع کونسل کا 16واں اجلاس چئیرمین سلمان عبداللہ مراد کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال و بحث مباحثہ ہوا، چیف آفیسر مسرور احمد میمن، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،افسرمالیا ت خا ن محمد ملک، ،ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ،ٹیکسیشن آفیسر نور حسن جوکھیو ودیگربھی موجود تھے ۔

ممبر کونسل میر عباس ٹالپور ،مجاہد جوکھیو،حاجی منظور نے کہا کہ ضلع کونسل کی جانب سے جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے ان کو اپنا کردار مزید فعال انداز میں انجام دینا چاہیے کچھ سفارشات مراتب کی گئی ہے جس کے لئے چئیرمین کو بریفنگ دینی ہے۔ ممبر کونسل عبد الطیف رند،داد کریم بلوچ،ایوب ساسولی نے کہا کہ محدود وسائل میں کسی طرح کام ہوتا ہے چئیرمین نے اس کا عملی نمونہ پیش کیا فنڈز کا رونا رونے کے بجائے کاموں پر توجہ سے ہمیں انفرادیت حاصل ہے جس کے لئے چئیرمین کے مشکور ہیں ۔

(جاری ہے)

ممبر کونسل لالا اسلم ،حاجی احمد جوکھیو،آغا طارق پٹھان نے کہا کہ میڈیکل آفیسر جن کی حالی میں تعیناتی ہوئی ہے جس طرح وہ فیلڈ میں رہ کہ کام کررہے ہیں اس سے مزید بہتری کی امید ہے ہر صحت مراکز میں دوائوں کی فراہمی کی یقینی بنایا جائے۔ ممبر کونسل صدام بلوچ،تابش بلوچ،ساجدہ میمن نے کہا کہ پانی کے مسائل جو 20 سال سے حل نہیں ہوئے تھے اس کو حل کرانا بلاشبہ ایک کارنامہ ہے مگر اسٹاف کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے فرائض کو بہتر انداز سے نبھائے ۔

ممبر کونسل مجاہد جوکھیو ،اختر یوسف عارفانی ،مکھی اودھامل نے کہا کہ واٹر کمیشن کی ہدایت پر واٹر سپلائی اسکیم جو پبلک ہیلتھ کے حوالے کی جارہی ہیں ان کا طریقہ کار ابھی تک واضع نہیں ہوا اس پر توجہ دی جائے ورنہ یہ بڑاا یشو بن سکتا ہے ۔ممبر کونسل حاجی علی احمد جوکھیو ،کاشف کچھی ،فاطمہ مجید نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کو آڑ بنا کے ضلع کونسل کے علاقے جوپاکستان کے قیام سے قبل قائم ہیں ان کو D C ملیر/ ویسٹ اور پولیس والے تنگ کررہے ہیں، ڈرایا دھمکایا جارہا ہے اس کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اہلیان سے زیادتی کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ۔

ممبر کونسل میر عباس ٹالپور ، ساجدہ میمن ،جان عالم جوکھیو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جس طرح پیپلز پارٹی کی قیادت کا نام بے بنیاد ECLمیں ڈالا اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ،تما م قائد ین کا نام ECLسے خارج کیا جائے ممبر کونسل آغا طارق پٹھان ،جان عالم جاموٹ ،یونس مینگل نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی مسائل کے حوالے سے ملک گیر کانفرنس میںجس طرح چئیرمین اور ان کی ٹیم نے مسائل کو اجاگر کیا وہ قابل ستائش ہے اور کانفرنس کے اختتام پر پارٹی کی اعلٰی قیادت سے اراکین کونسل کی ملاقات اہم سنگ میل ہے جس کا سارا کریڈیٹ چئیرمین ضلع کونسل کو جاتا ہے۔

ممبر کونسل طارق عزیز بلوچ ،ابوبکر میمن ،سری چند نے کہا کہ پہلے اسکالر شپ تقریبا 40طالب علموں کو دی گی تھی جس کو فنڈز میں اضافہ کے بعد 100سے زائد کردیا گیا ہے جو خدمت کا عملی ثبوت ہے ان تمام قرار داد کو اکثریتی رائے سے منظور کیا گیا۔چئیرمین سلمان عبداللہ مراد نے اجلاس کے اختتام پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہم ہر وعدے کو اخلاص نیت کے ساتھ پورا کر رہے ہیں راہ میں مشکلات حائل ہوتی ہیں جن کو حکمت عملی کے تحت حل کرتے ہیں نامناسب حالات کے لئے جیالے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور وہ مزید بہتر انداز سے فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں ہماری قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈال کر حکمرانوں میں پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کرائی عدالت عظمیٰ نے بھی اس کے خلاف اظہار بھی کیا، کوئی کچھ بھی کر لے پیپلز پارٹی کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں ہماری تاریخ ایثار اور قربانی سے بھر پور ہے ۔

ای سی ایل میں نام ڈالنا اصل میں یہ وہ خوف ہے جو بلاول بھٹو زرادری کے وژن پر عمل در آمد کرنے والی سندھ گورنمنٹ سے ہے کیونکہ یہ بات سب کے علم میں ہے کہ جس طرح سندھ گورنمنٹ کام کررہی ہے اس کے مقابلے میں دیگر صوبو ں میں صرف دعوے ہی دیکھائی دے رہے ہیں ہمارے صوبے کی اربوں روپے گرانٹ روکی ہوئی ہے تا کہ یہاں ترقی کا پہیہ جام ہوسکے لیکن ہم بھٹو والے ہیں کچھ بھی کرلو ہارنہیں مانے گے ہم نے ہر علاقے میں بلا تفریق ترقیاتی کام کرائے ہیں پانی،سڑک،صحت مراکز،خواتین مراکز،کمیونٹی سینٹر،پارک،کھیل،تعلیم،سیوریج،صفائی ستھرائی غرض کہ ہر کام پو توجہ دی ہے اس کے علاوہ گیس ۔

بجلی ودیگر سہولیات جو ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے اسکے کام بھی روابطہ سے کروارہے ہیں کیونکہ ہمیں عوام کی خدمت کرنے ہے کونسل کے اراکین کی تمام تجاویز پر لبیک کرتے ہیں قدیم آبادیوں کو ناجائز تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے عدالتی حکم کی آڑ میں عوام کو پریشان کرنے والوں کا معاسبہ عوام خود کرینگی ہم ان کے ہمقدم ہونگے اسلام آباد کانفرنس اور دیگر اہم ملاقات کے سبب بہت جلد ضلع کونسل میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا عوام ہماری طاقت ہے اس کی سہولت دینے کے لئے ہر اقدام اٹھائے گے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں