سندھ ہائیکورٹ میں ضلع ٹھٹھہ میں ترقیاتی فنڈز کی خوربرد اور نیب سے تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت

جمعہ 18 جنوری 2019 21:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں ضلع ٹھٹھہ میں ترقیاتی فنڈز کی خوربرد اور نیب سے تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت،عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں ایاز شاہ شیرازی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ضلع ٹھٹھہ میں مختلف منصوبوں کے لیے منتخب نمائندوں کو کروڑوں روپے جاری کیے گئے،پورے ضلع میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے اور رقم کرپشن کی نظر ہوگئی،نیب کو کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا جائے،سندھ حکومت کو ترقیاتی کام کرنے کا حکم دیا جائے،سماعت کے موقع پر جسٹس عمر سیال کا کہنا تھا کہ پہلے تو یہ بتائیں ٹھٹھہ کے شیزاری آجکل کس پارٹی میں ہیں،عدالت کا درخواست گزار کے وکیل نے آگاہ کیا کہ شیرازی گروپ میں پیپلزپارٹی جوائن کرچکا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ حکومت میں نہیں ہوتے تو ان کو سب کرپٹ نظر آتے ہیں،اب ان کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی کیا صورتحال ہی جائزہ لینے کے بعد ہی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں