پاک کورنگی نے پی سی بی فضل محمود زون پانچ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعہ 18 جنوری 2019 22:29

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) کے سی سی اے زون پانچ کے زیرِ اہتمام پی سی بی فضل محمود زون پانچ ٹرافی کا فائنل پاک کورنگی نے تین وکٹوں سے جیت لیا۔ فائنل میں کور نگی الفتح کو شکست کا سامنا کر نا پڑا،لانڈھی جیم خانہ گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے کورنگی الفتح نے مقررہ 50 اوورز میں تما م وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز اسکورز کئے،واجد علی نے 8 چوکوں کی مدد سے نصف سینچری62رنز،شاہد علی نی47، معراج32اور محمد وقاص نے 24رنز اسکورز بنائے۔

پاک کورنگی کی جانب سے اسپنر طارق مراد نے نپی تلی بولنگ کر تے ہوئے چار وکٹیں، زین انور نے دو وکٹیں ،سیف علی غوری،سلمان خان،بدر قریشی نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاک کورنگی نے سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف 206 رنز 45.3 اوورز میں پورا کر لیا۔

(جاری ہے)

فوز الحسن نے شاندار نصف سینچری 69 رنزنو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے اسکورز بنائے۔ زبیر دلاور نے ناقابلِ شکست 44 رنز،سیف علی غوری38 رنز ناٹ آؤٹ اور طارق مراد نے 21 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

کورنگی الفتح کی جانب سے سید محتشم علی نے تین،محمد وقاص نے دو اور اسامہ بشارت نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے منصف خالد نفیس سابق چیئر مین زون پانچ نے طارق مراد کو مین آف دی میچ فائنل قرار دیا۔ فائنل میں شمیم انصاری اور عرفان حبیب نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ صغیر احمد آفیشل اسکورر تھے۔ فائنل میچ کے موقع پر زون پانچ آفیشلز بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں