نکمی حکومت کاطعنہ دینے والے چوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں ،حلیم عادل شیخ

جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے،رہنما پی ٹی آئی کا مشیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر ردعمل

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ نکمی حکومت کاطعنہ دینے والے چوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں، جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وھاب کی پریس کانفرنس پررد عمل دیتے ہوئے کہا جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے ، اسپتالوں کے نام پر بجٹ زرداری گروپ پر خرچ کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نکمی حکومت کاطعنہ دینے والے چوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں ، وفاقی حکومت سندھ کی عوام کو حقوق دلانا چاہتی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا پیپلزپارٹی سندھ میں عوام کے نام پر کرپشن کر رہی ہے ، اجلاس 172 چوروں کو بچانے کے لیے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے پاس سندھ کااقتدارہے خدمت پورے ملک کی کرتی ہے، تحریک انصاف کی ناکام حکومت کاکوئی ایجنڈانہیں، حکومت غربت،بھوک،پانی،صحت اوردیگرمسائل حل کرے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پرسپریم کورٹ کافیصلہ منظرعام پرآیا، سندھ حکومت اپنامقدمہ سپریم کورٹ لے جائیگی،انصاف کی امیدہے، جے آئی ٹی صرف الف لیلی کی کہانی کے سوا کچھ نہیں،جے آئی ٹی سیاسی مقاصدکیلئے بنائی گئی، ہم سازشوں پریقین نہیں رکھتے۔مشیر اطلاعات سندھ کا مزید کہا تھا کہ سندھ کے عوام کاآئینی حق ہے وہ پوراکیاجائے، مرادعلی شاہ نے کام کیاہے جب ہی عوام نے انہیں ووٹ دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں