چارجڈ پارکنگ فیس کی وصولی صرف بلدیہ عظمی کراچی کا اختیار ہے ،ترجمان بلدیہ عظمی کراچی

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) بلدیہ عظمی کراچی کے ترجمان نے چارجڈ پارکنگ سائیڈ کے حوالے سے ہفتہ کو بعض اخبارات میں کے ڈی اے کی جانب سے شائع ہونے والے اشتہارات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشتہار بلاجواز شائع کئے گئے ہیں چارجڈ پارکنگ فیس کی وصولی سے کے ڈی اے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔قانون کے مطابق شہر میں چارجڈ پارکنگ فیس کی وصولی صرف بلدیہ عظمی کراچی کا اختیار ہے ۔

(جاری ہے)

ان سائیڈ پر بلدیہ عظمی کراچی کئی سال سے چارجڈ پارکنگ فیس وصول کر رہی ہے اور اس سے قبل بھی متعدد بار نیلامی ہو چکی لہٰذا پیر کو ہونے والی نیلامی قانونی اور حتمی ہے۔ یہ سائیڈ بلدیہ عظمی کراچی کی سڑکوں پر ہیں لہذا ان جگہوں پر بلدیہ عظمی کراچی ہی چارجڈ پارکنگ فیس وصول کر سکتی ہے اس لئے پیر کو حسب پروگرام ان سائیڈ کی نیلامی ہو گی لہٰذا شہری بلا خوف و خطر اس نیلامی میں حصہ لیں۔بلدیہ عظمی کراچی ان کے کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ دار ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں