کراچی ،نیشنل ہائی وے اور ماڑی پور میں ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت3 افراد جاں بحق،5 زخمی

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) نیشنل ہائی وے اور ماڑی پور میں ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت3 افراد جاں بحق اور معصوم بچے سمیت5 افراد زخمی ہوگئے ‘ تفصیلات کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب نیشنل ہائی وے اسٹیل ٹاؤن سے 3کلو میٹر کے مقام پر تیز رفتار 2ٹرالروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا حادثے کے بعد نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایدھی رضا کاروں کی مدد سے حادثے میں جاں بحق ہونیو الے ٹرالر ڈرائیور 40 سالہ عبدالغفار ولد محدم اسماعیل کی لاش کو کراچی اسپتال منتقل کیا متوفی پنجاب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماڑی پور تھانے کی حدود ٹرک اڈہ گیٹ نمبر6 کے قریب ٹرالر اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ماں بحق بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ5 افراد زخمی ہوگئے متوفین کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے مطابق متوفی ماں بیٹے کی شناخت30 سالہ رشیدہ بی بی زوجہ رشید اور4 سالہ عبدالرحیم ولد رشید کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ میرا ‘6 سالہ ریحان ولد عبداللہ 3سالہ مریم دختر راشد‘45 سالہ زرینہ بی بی زوجہ مگن کے ناموں سے کی گئی متوفین ماں بیٹا ماڑی پور گریکس کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ تاہم حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہوگیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں