کراچی میں اضافی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود مصروف اوقات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) کراچی میں اضافی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود مصروف اوقات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے کوشش کے باوجود شہریوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرناپڑرہا ہے۔ شاہراہ فیصل کو میٹروول پول سے ایئرپورٹ تک سگنل فری کرنے کے باوجود مصروف اوقات میں گاڑی رینگ رینگ کر چلنے پر مجبور ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور ہزاروں کی تعداد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود مصروف اوقات میں اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہو گئے، اضافی پولیس اہلکار بھی ٹریفک جام کی صورتحال سے شہریوں کو نجات دلانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں کراچی میں ٹریفک جام کی صورتحال دن بدن خراب سے خراب ہوتی چلی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کی جانب سے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کی گئیں اور شہر کی مرکزی شاہراہوں کے ساتھ چورنگیوں، گلیوں اور محلوں تک بھی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی تھی لیکن اس کے نتائج مثبت نہ نکل سکے، مصروف اوقات میں بدترین ٹریفک جام رہنا ماضی کی طرح برقرار ہے۔ کراچی کی سب سے مصروف ترین شاہراہ فیصل مصروف اوقات میں بدترین ٹریفک جام کی لپیٹ میں رہتی ہے۔

گاڑیاں اس شاہراہ پر چلتی نہیں رینگتی ہیں جبکہ صدر میں ایمپریس مارکیٹ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثررہتی ہے۔ شاہراہ فیصل کو میٹرو پول سے ایئرپورٹ تک سگنل فری بھی کردیا گیا لیکن اس کے باوجود ٹریفک جام رہنا معمول ہے یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر بیت المکرم تک بدترین ٹریفک جام رہتا ہے، نیشنل اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر فلائی کے درمیان بدترین ٹریفک جام رہنا معمول ہے۔

جناح روڈ ، صدر ، پرنس روڈ ، سٹی کورٹ کے اطراف بدترین ٹریفک جام رہنا معمول ہے۔کورنگی روڈ ڈیفنس سے کالا پل اور اس سے ا?گے سگنل پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہوتی ہیں سول اسپتال کے قریب بھی ٹریفک جام رہنا معمول ہے۔ گلشن چورنگی سے ضیا چورنگی تک شام کے اوقات میں بدترین ٹریفک جام رہتاہے، گلشن چورنگی فلائی اوورسے مسکن چورنگی گلشن اقبال تک بھی ٹریفک جام رہنا معمول ہے۔

اطلاعات کے مطابق زیادہ مقامات پر ٹریفک جام کی وجہ تجاوزات ہے جن کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہوتی ہے جبکہ کچھ مقامات پر الٹی سمت سے ٹریفک ا?نے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے کچھ بہتری ضرور ا?ئی ہے لیکن شہر میں ٹریفک جام کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں