چین توانائی اوردیگرشعبوں میں ہماری مدد کررہا ہے ، رزاق دائود

ہماری ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے ، مشیر تجارت ہم سرمایہ کاری کے لیے ماحول کوسازگاربنا رہے ہیں اور چیلنجزکے باوجود معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا ہے، تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت رزاق داد نے کہا ہے کہ چین توانائی اوردیگرشعبوں میں ہماری مدد کررہا ہے اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے لیے درآمدات کوکم کرنے کی ضرورت ہے اور ہم درآمدات پرانحصارکم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سرمایہ کاری کے لیے ماحول کوسازگاربنا رہے ہیں اور چیلنجزکے باوجود معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبیکی بہتری کیلییاقدامات کر رہی ہے کاروباری حضرات کو بھی چاہیے کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکانٹ خساریکا سامنا ہے اور ہم اسے ہنگامی بنیادوں پرحل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، امپورٹ کو کم کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رزاق داد نے کہا کہ ہمیں فارن ایکسچینج کوبہتر کرنے کیساتھ عوام کیلائف اسٹائل کوبہترکرنیکی بھی کوشش کرنی ہے اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سیملک کے حالات کو بہترکرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چینی اور چاول کی ایکسپورٹ چائناسے بڑھانے کی بات کی ہے، 4 بلین ڈالرکی خوردنی تیل کی امپورٹ ہے جوپیٹرولیم مصنوعات کے بعد سب سے بڑی درآمدات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ کے ذریعے ہم اپنے ملک میں ڈالر لانے کی کوشش کررہے ہیں اور رواں سال 27 بلین ڈالرسے زائدایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں