شرفاء اب سیاست میں آنے سے گریز کرتے ہیں،رئوف صدیقی

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ شرفا اب سیاست میں آنے سے گریز کرتے ہیں۔کراچی میں ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اگر 2 گھنٹے بھی مقدمہ چلے توہم بری ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سیاست میں بداخلاق زبان استعمال ہو رہی ہے، شرفا اب سیاست میں آنے سے گریز کرتے ہیں۔

رؤف صدیقی سے سوال ہوا کہ آپ کے صرف کچھ بال ہی سفید ہوئے ہیں۔ اس پر انھوں نے صحافی کو جواب دیا کہ زیتون اورکھوپرے کا تیل لگائیں۔ رؤف صدیقی سے مزید پوچھا گیا کہ ایم کیو ایم کو کھوپرے کا تیل کب لگائیں گے تاکہ وہ فریش ہوں ۔اس پر انھوں نے صحافی کو کہا کہ ایم کیوایم رہنما بھی سر میں کھوپرے کا تیل لگائیں توفریش ہوجائینگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں