اٹھارویں ترمیم کی کچھ شقوں میں ترمیم بے حد ضروری ہے،عادل انصاری

سندھ حکومت کی کارکردگی پر سندھ کے کسی شہری کو بھروسہ نہیں،ترجمان پی ٹی آئی کراچی

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سیکریٹری اطلاعات و ترجمان پی ٹی آئی کراچی عادل انصاری نے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کے بیان پرردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی کچھ شقوں میں ترمیم بے حد ضروری ہے جس کے بغیر چارہ نہیں۔سندھ حکومت کی کارکردگی پر سندھ کے کسی شہری کو بھروسہ نہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں خاص طور پر صحت و صفائی اور تعلیم کو نشانہ بنایا ہے۔

عادل انصاری نے میڈیا کو جاری۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا کہ ہم سندھ حکومت کو اٹھارویں ترمیم کے پیچھے چھپ کر عوام پر ظلم نہیں کرنے دیں گے۔ آپ کا براہِ راست احتساب کرنے کے لیے اٹھارویں ترمیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔تبدیلیاں نہ کی گئیں تو عوام کے پیسے پر لوٹ مار کرنے والوں کو کھلی چھوٹ مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سن کوٹے پر آئے ہوئے مشیر اطلاعات جان لیں، پیپلز پارٹی کا بھی احتساب ہوگازرداری سسٹم والے سندھ کے عوام پر ظلم ڈھا کر معصوم بننے کی کوشش میں ہیں۔ پی پی رہنما احتساب کے عمل میں شفافیت اور غیر جانبداری کی اہمیت کو سمجھیں۔ تحریک انصاف کی حکومت میں قانون اور احتساب کے ادارے آزاد ہیں۔اداروں کو کام کرنے دیا جائے اور عوام اور میڈیا کو گمراہ نہ کیا جائی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں