انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو علی رضا عابدی کی گاڑی ان کے والد کے سپرد کرنے کا حکم دیدیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو علی رضا عابدی کی گاڑی ان کے والد کے سپرد کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کی گاڑی واپس کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں تفتیشی افسر تھانہ گزری عدالت میں پیش ہواپولیس نے گاڑی کی ایف ایس ایل رپورٹ اور تصاویر عدالت میں پیش کردی عدالت نے علی رضا عابدی کی گاڑی پولیس کو والد کے سپرد کرنے کا حکم دیا ،علی رضا عابدی کے والد نے گاڑی واپس کرنے کی درخواست دائر کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ گاڑی بینک سے لی گئی تھی پولیس کے پاس رہی تو خراب ہونے کا خدشہ ہے،گذشتہ ماہ علی رضا عابدی کو گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں