کمشنر کراچی سٹی میراتھن 3 فروری کو ہوگی، میراتھن میں شرکت کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا، کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) کمشنر کراچی سٹی میراتھن 3 فروری کو منعقد ہوگی، مرد و خواتین 5 کٹیگری پر میراتھن کا انعقاد ہو گا، میراتھن میں شرکت کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، میراتھن کے آغاز سے قبل موقع پر بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، وہیل چیئرز پر بھی مراتھن میں حصہ لیا جا سکتا ہے، میراتھن 10 کلو میٹر پر محیط ہو گی جو معین خان کرکٹ اکیڈمی سے شروع ہو کر مقررہ فاصلہ طے کرنے کے بعد اسی مقام پر اختتام ہو گی، میراتھن کے راستوں پر 6 مقامات پر اسٹیشنز بنائے جائیں گے جہاں ہنگامی طبی امداد سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی نے کمشنر ہائوس کے کمیٹی ہال میں پریس کانفرنس کے دوران کمشنر کراچی سٹی میراتھن کی تفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد، کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان، آفیشل اسپانسر نیشنل بینک آف پاکستان کے نمائندے عظمت اللہ خان، عیسیٰ لیبارٹریز کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، میراتھن کے ٹیکنیکل کوارڈینٹر خالد جمیل شمسی، پیپسی کولا کے نمائندے کمشنر کراچی کے پبلک ریلیشن آفیسر ستار جاوید، سید گوہر رضا زیدی اور دیگر موجود آن لائن اور افتتاح کے موقع بالکل فری رجسٹریش کی جائے گی۔

پہلے سے چھٹے پوزیشن تک نقد انعامات اور میڈلز دیئے جائیں گے۔ میراتھن کے دوران عیسیٰ لیبارٹریز کی جانب سے 6 اسٹیشنوں اور افتتاحی و اختتامی مقام پر میڈیکل ایڈ کیمپس سمیت تمام تر ہنگامی طبی امدادی انتظامات کئے جائیں گے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کے تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے معین خان اکیڈمی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان، سول و فوجی حکام، بلدیہ عظمیٰ کراچی، ڈی ایم سیز، کنٹونمنٹ بورڈ فیصل، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن، ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کا تعاون پر شلریہ ادا کیا ہے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شہر کراچی کے اس اہم میراتھن کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور کوششیں اور اپنا کردار ادا کررہے ہیں، مراتھن کے انعقاد اور انتظامات کے لئے کمشنر ہائوس میں باقاعدہ سیکریٹریٹ قائم کردیا گیا ہے جس کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر آصف رضا چانڈیو کمشنر کراچی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ میراتھن کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ کراچی پرامن اور کھیل سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی سٹی میراتھن کی کامیابی سے دنیا میں پاکستان اور شہر کراچی کا نہ صرف سافٹ امیج اُجاگر ہوگا بلکہ پاکستانی قوم کی جانب سے ایک مثبت پیغام دنیا کو جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں