جانثاران مصطفی کانفرنس میں کشمیریوں کے حق میں قرار داد منظور کرائینگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل ی دلدل سے نکالنے کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا ،کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے ،بھارت کو کشمیری عوام کو ہر حال میں حق خود ارادیت دینا ہوگا ،کشمیر ی عوام کو آزادی دلانے کی تحریک میں ان کے ساتھ ہیں ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور حمایت میں پاکستان سنی تحریک کے کارکنان لاہور سے آزادی کشمیر ٹرین مارچ کا آغاز کرچکے ہیں ،کراچی میں ٹرین مارچ کا شاندار استقبال کیا جائے ،جانثاران مصطفی کانفرنس میں کشمیریوں کے حق میں قرار داد منظور کرائینگے ،اور کشمیری مائوں ،بہنوں ،بھائیوں ،بزرگوں اور بچوں پر بھارتی فوج کے مظالم وظلم وبربریت سے آگاہ کرینگے،پاکستان کی کشمیریوں سے سیاسی ،اخلاقی حمایت ملک کے عوام کی ترجمانی ہے ،جانثاران مصطفی کانفرنس غربت ،جہالت ،دہشتگردی اور سود کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی ،ان خیالات ا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر بلوچستان ،سیالکوٹ ،سے آئے ہوئے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کرئے ،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن ا قیام ممکن نہیں ہے ،عالمی برادری کشمیر یوں کی نسل کشی کو روکنے اورظلم وبربریت و ختم کرنے کیلئے آواز بلند کرئے ،جانثاران مصطفی کانفرنس میں پاکستان ،کشمیر اور پاک فوج ورینجرز ے شہداء اور عیدمیلاد النبی ﷺ کے شہیدوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا جائے ،عاشقان رسول اپنے شہداء قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جانثاران مصطفی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں