کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور حمایت میں آزادی کشمیر ٹرین مارچ لاہور سے روانہ ہوچکا ہے، ترجمان پاکستان سنی تحریک

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان سنی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور حمایت میں آزادی کشمیر ٹرین مارچ لاہور سے روانہ ہوچکا ہے ، پاکستان سنی تحریک کے تحت نکلنے والے ''آزادی ِکشمیر ٹرین مارچ'' کی قیادت مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ودیگر قائدین کررہے ہیں علامہ اقبال ٹرین سے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ،ہونے والا ٹرین مارچ اتوار کی صبح8بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پر پہنچے گا ،جس کا شاندار استقبال کیا جائے گا ،اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری آزادی کشمیر ٹرین مارچ کے شرکاء کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرینگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں