ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاحق پرست رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی کے سسر کے انتقال پر رنج و غم کااظہار

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) ایم کیوایم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حق پر ست رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی کے سسر کے انتقال پر رنج و غم کااظہار کیا ہے اور ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحوم کے تمام سوگواران و لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم پاکستان برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکریں اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برادشت کرنے کی ہمت دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں