پیغام مدارس مہم نے ملک میں فروغ امن اور دینی شعور کو بیدار کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا،علماء کرا

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزاورڈریس ڈیزائنرکا ایک وفد سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی اوربانی صدر خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مس شبنم ظفر کی قیادت میں اسکاٹ لینڈ پاکستان فیشن ویک سیزن2 میں شرکت کیلئے گلاسگو، اسکاٹ لینڈ پہنچ گیا۔وفد کا استقبال اسکاٹ لینڈ پاکستان فیشن ویک کے آرگنائزرفدا حسین اور انکی ٹیم کے اراکین نے استقبال کیا۔

فیشن ویک میں پاکستان سمیت انڈیا، پیرس، برطانیہ، گلاسگو اور دیگر ممالک کے فیشن ڈیزائنر، ماڈلز،ٹیکسٹائل، گارمنٹس ایکسپورٹرز شریک ہیں جبکہ پاکستان سے فیشن ڈیزائنر عذرا بانو، نومی انصاری،بلال احمد،مس ملیحہ، صدر خیرپور چیمبر آف کامرس نصیر آرائیں، پاکستانی بزنس مین محمدعمران اصغر، رحمت الامین ملک، ہربل فیس ایکسپرٹ سینئرصحافی مسعوداحمدصدیقی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آرگنائزر فداحسین نے بتایا کہ گزشتہ سال مارچ میں اسکاٹ لینڈ پاکستان فیشن ویک کا پہلاسیزن منعقد کیا تھا اور ہمیں بے حد کامیابی ملی اسی لئے میں نے دوسرے سیزن کا انعقاد کیاہے۔ پاکستانی تجارتی وفد کی سربراہ مس شبنم ظفر نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ پاکستان فیشن ویک اور ایگزیبیشن میں شرکت سے نہ صرف پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات پسند کئے جارہے ہیں بلکہ گارمنٹس ایکسپورٹرز بھی خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں