سانحہ ساہیوال،ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزاد ی جائے گی، صدر مملکت

حکومت بچوں کا خیال تو رکھے گی مگر والدین کا کوئی نعم البدل نہیں،ڈاکٹرعارف علوی

اتوار 20 جنوری 2019 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ جن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کردیا گیا ہو، ان کے زہنوں پر کتنے مضراثرات مرتب ہوں گے، اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگاسکتاہوں۔ حکومت انشاء اللہ ان کا خیال تو رکھے گی مگر والدین کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں