بیت السلام کے زیر اہتمام اولمپیاڈ 2019 کے اسپورٹس اور اکیڈمک مقابلے اختتام پذیرہوگئے

اتوار 20 جنوری 2019 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) بیت السلام کے زیر اہتمام اولمپیاڈ 2019 کے اسپورٹس اور اکیڈمک مقابلوں کی اختتامی تقریب دی انٹیلیکٹ اسکول کورنگی کراسنگ میں منعقد ہوئی۔گزشتہ شب منعقد ہ اختتامی تقریب میں مذہبی، سیاسی وسماجی، کاروبار اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرمشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب،ترکی کے قونصلرڈاکٹرمرادآلیکور، ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیراحمد شیخ، معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی، عقیل کریم ڈھیڈی،حیند لاکھانی،وائس ایڈمرل ریٹائرڈ عارف الحسینی،بحریہ فانڈیشن کے ایم ڈی سید شاہ سہیل محمود،ڈاکٹر دارالعلوم کراچی کے مفتی زبیر عثمانی اور دیگر نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں اولمپیاڈ 2019 میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں مرحلہ وار میڈل اور انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف اسکولز کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر اولمپیاڈ 2019 اور بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کی الگ الگ ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔اولمپیاڈ 2019کی اختتامی تقریب میں اے آئی جی کراچی امیر شیخ، مفتی زبیر عثمانی، اور دیگر مہمانوں نے طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔

اولمپیاڈ 2019 کی اختتامی تقریب میں عمرے کی قرعہ اندازی بھی کی گئی جس کے خوش نصیبوں کا اعلان ممتاز عالم دین مفتی عبدالجبار نے کیا۔اولمپیاڈ 2019 کے منتظم اعلی عزیر زویری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔بیت السلام کے سرپرست اعلی مولانا عبد الستار حفظہ اللہ نے تقریب کے شرکا سے اظہار تشکر کیااور دعاکرائی۔بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا عبد الستار حفظہ اللہ نے کہا کہ مہمانوں نے یہاں آکرہمارے بچوں جو کہ ہمارے کل کا معاشرہ اور کل کاپاکستان ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

جن نوجوانوں نے اولمپیاڈ 2019 میں گلدستہ سجایا ہے، ان طلبا اور بچوں کے حوصلہ بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے تعلیمی اداروں میں زندگیاں بنتی تھی بچے قابل بن کر آتے تھے لیکن آج ان اداروں میں دانش ڈھل چکی ہے۔ہمارے بچے اسکولوں میں جاتے ہیں تو وہ منشیات کا شکار ہوجاتے ہیں۔اگر ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی جو اس کے پیچھے ہیں تو ہمارے تعلیمی ادارے تباہ ہوجائیں گے۔

ہمارے معاشرے کو دیانتدار نوجوانوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو اللہ تعالی نے بے شمار نعمتوں سے نواز ہے اور ان کو افراد کی ضرورت ہے۔اس وقت اس ملک کو ضرورت ہے کہ ہممسب ملکرایک سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔تعلیمی ادارو ں میں دینی تعلیم بھی دیتے ہیں تاکہ طلبا دینی اور عصری دونوں علوم حاصل کر سکیں اور اپنی زنگی سنوار سکیں۔انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سے دماغ صحت مند ہوتا ہے اور اگردماغ صحت مند ہوگا تو وہ ترقی بھی کرے گا۔

اسی لئے بیت السلام نے اولمپیاڈ کا انعقاد کیا تاکہ طلبا کی جسمانی اور ماغی طور بھی مضبوط ہو سکیں اور معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔ مولانا عبد الستار حفظہ اللہ نے کہا کہ بیت السلام اولمپیاڈ 2019 میں ہزاروں طلبا نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے 2500 طلبا نے حصہ لیا اور 46 تعلیمی اورکھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں طلبا نے اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کا موقع ملا۔ عزیر زویری نے کہا کہ جنہوں نے بھی ہمارے مشنا ور وزیژن کو سپورٹ کیا ان کے مشکور ہیں۔سب ٹیم ممبر کی کاوشوں سے اولمپیاڈ کا کامیاب انعقاد کیاجاسکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں