سونے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مصنوعی جیولری کے استعمال میں اضافہ

اتوار 20 جنوری 2019 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) سونے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مصنوعی جیولری کے استعمال کا رججان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔شادی ہو یا کوئی بھی خوشی کا تہوار ۔ صنف نازک کے بنا ئوسنگھار تیاری کا سب سے اہم جزو زیورات کو گردانا جاتا ہے لیکن ہائے رے مہنگائی کہ خواتین کو اپنی جبلت کی تسکین کے لیے اصل سونے چاندی کی بجائے مصنوعی زیورات کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب مہنگائی کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والی خواتین کا موقف ہے کہ اب سونے سے بہتر منصوعی زیورات ہیں جنکا انتخاب بھی قدرے آسان ہے کیونکہ جیسے کپڑے ہوں ویسی ہے زیوارت بآسانی اور کم قیمت پر دستیاب بھی ہوتے ہیں۔دوسری طرف دوکانداروں کا کہناہے کہ مہنگائی بڑھنے سے مصنوعی جیولری کی مانگ بڑھی ہے ۔ خصوصا شادیوں کے موقع پر منصوعی جیولری پہننے کا رواج زیادہ ہے۔خواتین کے سولہ سنگار میں جیولری ایک اہم جزو ہے کسی بھی خاتون کی بنا جیولری تیاری نا مکمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں