حکیم محمد سعید کی99 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمدرد پبلک اسکول میںفوڈ میلہ کا انعقادکیاگیا

اتوار 20 جنوری 2019 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) ہمدرد پبلک اسکول کے زیر اہتمام حکیم محمد سعید کے 99 ویں یوم پیدائش 9 ۔جنوری2019 پر بلاول اسٹیڈیم ،مدینتہ الحکمہ، کراچی میں فوڈ میلہ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح معروف خاتون شیف اور ککنگ ایکسپرٹ شائستہ قاضی نے کیا۔ ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد، ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خالد نسیم کے علاوہ اساتذہ و دیگر فیکلٹی ممبران نے اس میلے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھانے کے اس میلے میں دیگر اسکولوں کے ساتھ ہمدرد ولیج اسکول و ہمدرد پبلک اسکول کے طلبہ کے ساتھ ہمدرد پاکستان کا روح افزا کے اسٹال سمیت 41 اسٹالز لگائے گئے۔ ان اسٹالوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ دستکاری، ہاتھ سے بنائے گئے ہینڈز بیگز، سوٹس اور میجک گیم، پزل وغیرہ کے بھی اسٹالز شامل تھے جنہیں وہاں موجود شائقین نے بہت پسند کیا۔ کھانے پینے کے بعد سب سے زیادہ رش اونٹ کی سواری اور قریبی گوٹھوں کی روایتی سواری جیسے گدھا گاڑی کو کافی انجوائے کیاگیا۔ حکیم صاحب کے یوم پیدائش پر فوڈ میلہ ہر سال باقاعدگی سے لگایا جاتا ہے جس میں بچے اپنے ہاتھ کی بنی ہوئی اشیاء و دیگر کھانے پینے کی چیزوں کا اسٹال بھی لگاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں