ْ نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سینیٹر میر حاصل خان بزنجو ہسپتال سے فارغ ہوکر گھر منتقل ہوگئے

میر حاصل خان بزنجو کو پھیپھڑوں کی تکلیف کے باعث گزشتہ دنوں آغا خان ہسپتال کراچی میں داخل کیا گیا ،نیشنل پارٹی

اتوار 20 جنوری 2019 21:30

کراچی + کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیاکہ نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سینیٹر میر حاصل خان بزنجو ہسپتال سے فارغ ہوکر گھر منتقل ہوگے ہیں میر حاصل خان بزنجو کو پھپیڑوں کے تکلیف کے باعث گزشتہ دنوں آغا خان ہسپتال کراچی میں داخل کیا گیا ابتدائی علاج کے بعد آج انھیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، میرصاحب کی طبعیت کی خرابی کے باعث ڈاکٹروں نے ملاقات پر ہسپتال اور اب گھر میں بھی پابندی لگائی ہے،نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت اور میر حاصل خان بزنجو کی فیملی ان تمام ساتھوں و دستوں کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے اپنے محبوب رہنماء سے ہمدردی کیلئے ہسپتال آئے اور ان دوستوں و خیرخواوں کابھی جنہوں نے اپنی دعاوں میں یاد کیا،نیشنل پارٹی کے رہنما و کارکن اپنے محبوب کیلئے پریشان و فکرمند ہیں لیکن ڈاکٹروں کے ہدایات کو بھی نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہے، پارٹی کارکن اپنے قومی رہنماء کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں