کراچی، ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں 4خاتون سمیت افراد گرفتار

منگل 22 جنوری 2019 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) شہر قائد کے علاقے گارڈن میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گاڑدن میں گزشتہ روز ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتول اہلکاراحتشام کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، حراست میں لی گئی خاتون احتشام کی رشتے دارہے۔تفتیشی حکام کے مطابق احتشام کو 30 بور پستول کی 4 گولیاں ماری گئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں