برطانوی ہائی کمیشن کا سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی کو خط، فضائی آپریشن کیلئے برٹش ائیر کا تین رکنی وفد پا کستان کا دورہ کر ے گا

منگل 22 جنوری 2019 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) برطانوی ہائی کمیشن نے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن کیلئے برٹش ائیر کا تین رکنی وفد پا کستان کا دورہ کر ے گا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تین رکنی وفد نیو اسلام آباد ایر پورٹ کا دورہ کر ے گا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان میں سیکیورٹی کے معاملات میں کافی بہتری آئی ہے، برٹش ایئر ویز کا تین رکنی وفد پاکستان کا دورہ اور حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔برٹش ایئر ویز مکمل اعتماد کے ساتھ اپنا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے برٹش ایئر ویز کے وفد کی سربراہی ورلڈ وائڈ ایئر پورٹس ہیڈ پال کائونٹری کریں گے۔

(جاری ہے)

برٹش ایئر ویز کی تین رکنی ٹیم میں انٹر نیشنل رسک ایڈوائزر ڈیوڈ کریچ اور ڈائریکٹر سیفٹی اینڈ سیکیریٹی جان مونکس بھی ہوں گے، برٹش ایئر ویز کی ٹیم کے پاکستان آنے کا مقصد سیکیوریٹی اور سیفٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

رواں ماہ کی 29 اور 30 جنوری کو برطانوی ٹیم نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا دو روزہ دورہ کرے گی، برطانوی وفد کے پاکستان آنے کا مقصد فضائی آپریشن کے ساتھ سیفٹی اور سیکیوریٹی اقدامات پر مکمل تسلی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں