شہر قائد کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا مقدمہ 2 روز گزرنے کے باوجود بھی درج نہیں کیا جاسکا

منگل 22 جنوری 2019 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا مقدمہ 2 روز گزرنے کے باوجود بھی درج نہیں کیا جاسکاہے۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی تاحال درج نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ زخمی عدنان کی مدعیت میں درج کیا جائے گا، عدنان اور اس کی اہلیہ جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں زخمی میاں بیوی کے جسم سے گولیاں نہیں نکالی جاسکی ہیں، گولیاں نکالے جانے کے بعد خول کا فرنزاک ہوسکے گا۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ایس ایم جی کا بس ایک خول مل سکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں