فاطمہ بھٹو نے پی ٹی آئی سے رابطوں کی تردید کر دی

اس حوالے سے جو کچھ کہا گیا اس میں سچائی کی ذرا سی بھی رمق نہیں ہے یہ بالکل بے بنیا د اور گھڑی ہوئی باتیں ہیں ،فاطمہ بھٹو

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی کی پوتی ، سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی بھتیجی اور انکے چھوٹے بھائی میر مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے نجی اخبار میں چھپنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فاطمہ بھٹو کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم فاطمہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار کر دیا۔فاطمہ بھٹو نے کہا کہ اس حوالے سے جو کچھ کہا گیا اس میں سچائی کی ذرا سی بھی رمق نہیں ہے یہ بالکل بے بنیا د اور گھڑی ہوئی باتیں ہیں ، اور اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی میرے بارے میں بولنے کا حق نہیں رکھتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں