پاکستان پوسٹ کی ساکھ میں بہتری، غیرملکی سفیر پاکستان پوسٹ استعمال کرنے لگے

ْ خوش ہوں پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے، جرمن سفیر مارٹن کوبلر

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان پوسٹ کی ساکھ میں بہتری کا اعتراف غیرملکی سفیر بھی کرنے لگے، جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سامان کی ترسیل کے لیے پاکستان پوسٹ کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان پوسٹ کی خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جرمن سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تاثرات دئیے۔

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ خوش ہوں پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے، پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں موجود اہل خانہ کو تحفہ بھیجا ہے۔مارٹن کوبلر نے ڈاکخانے پر عمدہ سہولتوں اور دوستانہ ملازمین پر مراد سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ کی بہتری میں مراد سعید کا اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں