ضمنی انتخابات میںعرفان وحید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں، مصطفی کمال

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے لانڈھی اور کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ پی ایس 94میں 27جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ایس پی کے امیدوار عرفان وحید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں کیونکہ آپ لوگوں اور کراچی کے مسائل کا حل صرف و صرف پی ایس پی کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس 94کے حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سید مصطفی کمال نے کہاکہ آپ لوگوں کے اور کراچی کے مسائل دن بدن بڑھتے ہی جارہے،پاکستان کا معاشی حب کراچی، پاکستان کو 70فیصد ریونیو دیتا ہے اس کے باجود بھی کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا گیاہے، سردیوں میں لائٹ جاتی ہے اور گرمیوں میں لائٹ آتی ہی نہیں ہے،اسکولوں میں معیاری تعلیم نہیں ہے، پینے کا صاف پانی نہیں ہے،70ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں،جو بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے، اسپتالوں میں دوائیں نہیں،سڑکیں ٹوٹی پھوٹی، سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے، انہوں نے کہاکہ تیس سالوں سے آپ لوگوں نے ایم پی اے، ایم این اے بنا دئیے،اپنی جانیں دے دی، سب کچھ قربان کر دیا اس کے باوجود بھی آپ کے مسائل حل نہیں ہوسکے انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں کو اپنی سوچ کو تبدیل کرناہو گا کیونکہ آپ کے مسائل حل کرنے کے لئے آسمان فر شے نہیں اترے گے آپ لوگوں کو خود اٹھنا پڑے گا، آپ لوگوں کو ایک مو قع ملاہے اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے لانڈھی اورکورنگی کی عوام 27جنوری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ایس پی کے امیدوار عرفان وحید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر اپنے کل کو بہتر بنائیں اور اپنے بچوں کا مستقبل روشن کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں