سربراہ پاکستان سنی تحریک کا جانثاران مصطفی ﷺ کانفرنس کی بھرپور کامیابی پر عوام وکارکنان سے اظہار تشکر

شہداء نشترپارک نے دہشتگردی کے خلاف ملک کی سلامتی اور تحفظ ناموس رسالت ﷺکیلئے جام شہادت نوش کیا ،ثروت اعجاز قادری

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے جانثاران مصطفی ﷺ کانفرنس کی بھرپور کامیابی پر عوام وکارکنان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف وقائدین کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں ،نظریہ پاکستان کا تحفظ ہر حال میں کرینگے ،دو قومی نظریہ کے مخالف مغرب کے اشاروں پر نظریاتی سرحدوں کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کیلئے انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ شہداء نشترپارک نے دہشتگردی کے خلاف ملک کی سلامتی اور تحفظ ناموس رسالت ﷺکیلئے جام شہادت نوش کیا ،اہلسنت بانیان پاکستان کی اولاد ہیں اور ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم رکھتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اجلاس میں شاندار جانثاران مصطفی کانفرنس کی کامیابی اور شدید بارش وسردی کے باوجود خطاب کو سننے کیلئے کارکنان ڈٹے رہنے کے کارکنان کے جذبے کو خراج تحسین اور پروگرام کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے کرپشن اور اپنی سہولیات کیلئے ترامیم پر ترمیم پاس کی مگر آج تک غربت کے خاتمے اور غریب کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کوئی ترامیم پاس نہیں کی گئی ہمارا مطالبہ ہے غربت کے خاتمے اور عوام کو روزگار سمیت تعلیم ،صحت ،انصاف فراہم کرنے کیلئے 22ترمیم پارلیمنٹ سے موجودہ حکومت پاس کرائے،غربت کی چکی میں پسے مظلوم غریب عوام کو کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،عوام کے سائل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے ،انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل کو بلاتفریق تیز اور لوٹی گئی دولت کو کرپشن قومی خزانے میں واپس لایا جائے ،تاکہ معاشی استحکام کی طرف پیش رفت بہتر اور غربت ختم ہو۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں