فائیو اسٹار اسکول نے نیا ناظم آبا د انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) فائیو اسٹار اسکول نے نالج ان اسکول کو سڈن ڈیتھ پر8کے مقابلے میں 9گول سے شکست دیکر نیا ناظم آبا د آل منگھو پیر انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے کپتان محمد جنید مین آف دی فائنل اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔مہمانان خصوصی جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان، امیر جان گبول، پروفیسر ضیا شاہد نے رنگارنگ اختتامی تقریب میں فاتح ٹرافی فائیو اسٹار اسکول کے کپتان محمد جنید کو جبکہ امیر جان گبول نے رنراپ ٹرافی نالج ان کے کپتان جعفر کو دی۔

اس موقع پر ہیڈ آف کیمسٹری ڈی جے سائنس کالج پروفیسر ضیا شاہد، مینجر اسپورٹس نیا ناظم آباد خالد یاسین، سابق انٹر نیشنل فٹبالر و سابق کوچ پاکستان فٹبال ٹیم سید ناصر اسماعیل، امیر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ گڈاپ عبدالمجید خاصخیلی، عبدالسیلم مندوخیل، شاہ نواز خان، سید محمد دانش رضوی،عبدالحمید خان اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں گراس روٹ لیول پر صرف منگھو پیر کے اسکولوں کے لیے فٹبال کے شاندار اور کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ آرگنائزر آل منگھو پیر پرا ئیویٹ اسکول ایسویسی ایشن اور نیا ناظم آباد کی انتظامیہ کا کارنامہ قراردیااور کہا کہ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔

کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتی ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ فائیو اسٹار اسکول اور نالج ان پبلک اسکول کے مابین کھیلا گیا فائنل شائقین فٹبال کی توجہ کا مرکز رہا۔ فاتح ٹیم کے ہیرو جیند خان نے پہلا گول کھیل کے 15ویں منٹ میں کیا۔ جواب میں 20 ویں منٹ میں نالج ان اسکول کے عابد نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 5،5 پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں