متاثرین تھر کے لئے صحت ،خوراک، پانی ،تعلیم کی سہولتیں بڑھائیں ، چیف سیکرٹری سندھ

تھر میں پونے تین لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی ،چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے تھر میں ترقیاتی اقدامات اور سہولتوں کے فروغ کے پیش نظر ایک بااختیار کمیٹی سیکرٹری امپلیمینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی سربراہی میں قائم کی ہے جس کے ارکان میں اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر میرپورخاص بھی شامل ہیں۔سید ممتاز علی شاہ نے تھر میں خشک سالی کے تناظر میں اقدامات اور سہولتوں کو مہمیز کرنے اور وسعت دیتے دینے کی ضرورت پر زور دیا اور سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ فشریز سے تھر میں مویشیوں کو چارے کی فراہمی کے بابت ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ سے طبی سہولتوں کی فراہمی اور ڈائریکٹر جنرل پروانشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سے تھر میں راشن بیگز کی فراہمی کی بابت رپورٹ بھی طلب کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران تھر میں دو لاکھ 76 ہزار 152 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کئے گئے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ 64ہزار 455 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا جبکہ اس اثناء میں 34 ہزار 919 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے۔ چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ سہولتوں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہیے۔ سیکرٹری پلاننگ اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں