کوئٹہ میں گیس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ ،10سے زائد مقامات پر چھاپے، گیس لائنز منقطع، جرمانہ عائد

منگل 22 جنوری 2019 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے آپریشن گرفت کے ذریعے گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔اس سلسلے میں کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں براہِ راست لائن سے گیس چوری کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے دس مقامات پر چھاپے مارے گئے۔یہ چھاپے ایس ایس جی سی کی سیکورٹی سروسز اور کائونٹر گیس تھیفٹ آپریشنز(ایس ایس اور سی ایف ٹی او) کی ٹیموں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز نے کوئٹہ اور مختلف علاقے بشمول ایسٹرن بائی پاس ، سریاب روڈاور سبی روڈ میں گیس چوری میں ملوث صارفین اورغیر صارفین پر مارے ۔

متعدد شر پسند گھریلو کنکشن سے اپنا کاروباریونٹ چلانے کیلئے براہ راست گیس چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جس میں پکوان سینٹرز ، بیکریز ، دودھ کی دوکانیں ،تندور اور دیگر کاروبار شامل تھے ۔

(جاری ہے)

شرپسندوں کو ٹیمپرڈ میٹرز اور ریگولیٹرز سے بھی گیس چوری کرتے ہوئے پایا گیا ۔ غیر قانونی کنیکشن کو منقطع کرکے میٹرز کو ہٹائے گئے او ر مزید تفتیش کیلئے انہیں لیب بھیجا گیا ۔ مارے گئے 10چھاپوں میں استعمال ہونے والا لوڈ کا کل والیوم کا حساب تقریباً 4,720کیوبک فیٹ تھا ۔ جی ایم (بلوچستان )نے کوئٹہ میں ہونے والے آپریشن میں مکمل طور پر تعاون کیا ۔ مستقبل میں بھی ایسے صارفین کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں