قطر کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری وزیر اعظم عمران خان اور ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، نصرت واحد

25 ہزار پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی، پاور پلانٹ، ایل این جی کی قیمتوں میں کمی احسن اقدام ہے

بدھ 23 جنوری 2019 22:34

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ قطر پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان وزیر اعظیم عمران خان اور ان کی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ برادر ملک کی جانب سے 2 پاور پلانٹ لگانے پاکستانی نوجوانوں کو 15ہزار کے بجائے 25 ہزار روزگار کی فراہمی، ایل این جی کی قیمتوں میں کمی اور ادھار فراہمی، چاول کی درآمد پر پابندی کا خاتمہ احسن اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور چین کی جانب سے اقتصادی پیکج اور سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی، ملک میں معاشی مسائل عارضی ہیں، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں امن و سمان کی صورتحال بہتر ہونے اور حکومت کی جامع معاشی پالیسی کے باعث سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نصرت واحد نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے ، ڈالر کی اونچی اڑان کو روکنے، روپے کی قدر میں اضافے ، سرمایہ کاری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کنٹرول،درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

صحت و تعلیم ، ملکی انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے اور عام آدمی کا معیار زندگی سہل کرنے کیلئے بھی موثر اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے استحصالی نظام کا خاتمہ کرینگے، تبدیلی کے ثمرات جلد عوام تک پہنچائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں