کوکاکولا کے تحت 3 روزہ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول کی تیاریاں مکمل

کوک فیسٹ 15 فروری سے بیچ پارک کلفٹن میں منعقد کیا جائے گا جو 17 فروری تک جاری رہے گا

منگل 12 فروری 2019 17:27

کوکاکولا کے تحت 3 روزہ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول کی تیاریاں مکمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) کوکا کولا پاکستان کی جانب سے 3 روزہ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول منعقد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کوک فیسٹ 15 سے 17 فروری تک بیچ پارک کلفٹن میں ہوگا جس میں پاکستانی - ایشین - چائنیز - جاپانی - تھائی - ترکش - لبنانی و دیگر ممالک کی مشہور ڈیشز پیش کی جائیں گی جبکہ ممتاز گلوکار علی عظمت، احمد جہانزیب ، اسیٹریونیشن، عاصم اظہر، بلال خان، عائمہ بیگ، قدرم ، رکال ویکاجی ، نتاشہ بیگ و دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں شہریوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے کمنٹس کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے کراچی کی رونقوں کی بحالی میں کوک فیسٹ کو ایک اچھی کاوش قرار دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ فیسٹیول میں میوزیکل کنسٹرک شہریوں کو بہترین انٹرٹینمنٹ فراہم کرے گا۔ کوکاکولا پاکستان اور افغانستان کے جنرل مینیجر رضوان یوخان نے کہا ہے کہ شہریوں کی فوڈ اور میوزک میں خصوصی لگائو کو مدِ نظر رکھ کر شہر کراچی کا میگا ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے جس میں فوڈ کے ساتھ انٹرٹینمنٹ کیلئے ممتاز گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں