سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ہومیوپیتھک ڈاکٹر ز کیلئے آگاہی و مشاورتی اجلاس

جمعہ 15 فروری 2019 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) ڈائریکٹیوریٹ آف کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ایک آگاہی پروگرام اور مشاورتی میٹنگ گلشن معمار کرچی میں منعقد ہوئی جس میں ہومیوپیتھک سے وابستہ ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ینکل گورننس اینڈ ٹریننگ کے آگاہی سیشن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اغراض و مقاصد ، ہومیوپیتھک کلینک کم از کم سروسز کے معیارات ، سروس فراہمی کے معیار کا طریقہ کار اور ہر ہومیوپیتھک کلینکس کے لئے ان طریقہ کار اپنانا کیوں ضروری کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔

آگاہی پروگرام کا آغاز ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی اور ہیلتھ کمیشن سے رجسٹریشن حاصل کرنے کے حوالے سے تھا ۔

(جاری ہے)

یہ سیشن ایش ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا گیاتھا ۔ دوسری جانب ڈائریکٹیوریٹ آف کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ کے ماہرین نے بلدیہ عظمی کراچی کے ڈائریکٹرز کے ساتھ اسپتالوں کے طبی فضلے کے ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار کے حوالے سے اہم میٹنگ کی ۔

جس میں بلدیہ عظمی کے نمائندو ں نے اسپتالوں میں طبی فضلے ٹھکانے لگانے کے حوالے سے مسائل کے بارے میں بتایا۔ اس حوالے سے سننے میں آیا تھا کہ طبی فضلے کو ان لوگوں بیچا جارہا ہے جو اس کو دوبارہ استعمال کرسکتے جس سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ دیگر ڈائریکٹوریٹس میں انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کو 44کلینکس کو کھولنے کے لئے انسپکشن اینڈ انفورسمنٹ ٹیم نے عملددآمد شروع کردیا ہے۔

جبکہ انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ اتائیوں کے خلاف سندھ کے مختلف اضلاع میں بھرپور کارروائیوں کا فیصلہ بھی کیا گی ہے ۔ جس میں دیگر اداروں کا بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔ بورڈ آف کمشنرز نے انسپکشن اینڈ انفورسمنٹ سیل انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کے اجتماعتی معاملات چلانے کے طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ آف رجسٹریشن کو 74نئی درخواستیں عبوری لائنس حاصل کرنے کے لئے وصول ہوئی ہیں جبکہ 70 دیگر اسپتالوں کو رجسٹریشن سرٹیفکٹس گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دیئے گئے ہیں۔

ہیلتھ کمیشن کی انسپکشن ٹیم نے میمن میموریل انسٹییوٹ صفورہ گوٹھ اور سول اسپتال کراچی کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف کمپلینٹس نے ڈائو یونیورسٹی کا شکایت پر دور کیا ۔ دوسری جانب عروبہ اسپتال اور آل شفاء میڈیکل سینٹر قاضی احمد کا معائنہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں