ارشاد رانجھانی کیس: رحیم شاہ، انسپکٹرعامر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ہفتہ 16 فروری 2019 18:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ملیر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں گرفتار کیے گئے رحیم شاہ اورانسپکٹرعامرریاض کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت میں ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کی۔عدالت نے ملزم رحیم شاہ اورانسپکٹرعامرریاض کے جسمانی ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ہے۔ملیر کی عدالت نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے پاس پیش کرنے کی ہدایت بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں