سندھ حکومت کا پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے بچوں کی پیدائش پر 10 روز کی چھٹی دینے کا اعلان

ہفتہ 16 فروری 2019 18:04

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سندھ حکومت نے صوبے کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے بچوں کی پیدائش پر 10 روز کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ملازمین اور ان کی بیگمات کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومتِ سندھ نے پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے اہلیہ کی زچگی کے دوران 10 روز کی چھٹی کی نوید سنائی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ شاد ابن مسیح نے صوبے کے تمام افسران کو آگاہ کردیا ہے اور بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش سے قبل یا فوری بعد 10 روز کی چھٹی حاصل کی جاسکے گی، اور تمام سینیئر افسران اپنے ماتحت افسران و اہلکاروں کو فوری چھٹی دینے کے پابند ہوں گے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں