کوٹڑی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سماعت سے محروم بچی شیریں مزاری کی جنازہ نمازہ ادا کر دی گئی

سندھ میں غریبوں کی عزتیں بھی محفوظ نہیں ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کا ضلع ہے مگر حکومت کا کوئی وزیر ورثا کے پاس نہیں آیا، حلیم عادل شیخ

اتوار 17 فروری 2019 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کراچی سے کوٹڑی پہنچے زیادتی کے بعد قتل ہونے سماعت سے محروم 15 سالا معصوم بچی شیریں بروہی کی جنازہ نماز میں شرکت کی اورورثا سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد ورثا کو ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی۔ گرفتار ملزم کو سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کوٹڑی میں قائم بلاول میڈیکل کالیج ہسپتال لمس جامشورو کا بھی دورہ کیا۔ مختلف مقامات پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا ہمارے معاشرے سے انسانیت ختم ہوچکی جس کہ وجہ سے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ سندھ میں غریب کے بچوں کو عزتیں بھی غیر محفوظ ہوکر رہ گئی شیریں بروہی کا واقعہ افسوسناک ہے پولیس نے ملزم گرفتار کر کے اچھی کارکردگی کا ثبوت دیا ہے ایسے ملزمان کو بچانے کے لئے کسی کو بھی آگے نہیں آنا چاہیے گرفتار ملزم کو کوئی بھی جرگہ کی صورت میں بچانے کی کوشش نہ کرے۔

(جاری ہے)

واقعہ انتہائی افسوس ناک ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ جہاں بھی ظلم ہوتا وہاں پہنچنا فرض سمجھتا ہوں کسی وزیر اعلیٰ سندھ کے ضلعے میں غریب کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا حکومت سندھ کے کسی بھی فرد نے ورثا سے تعزیت تک نہیں کی ایسے ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں ملنی چاہیے تاکہ ملزم جیسے درندہ صفت انسان عبرت حاصل کریں۔

دوسری جانب کوٹری میں پ پ چیئرمین بلاول کے نام سے قائم بلاول میڈیکل کالیج اینڈ ہسپتال کوٹری کا بھی دورا کیا دورے کے دوران ہسپتال میں موجود مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا ہسپتال کا نام بلاول ہے حلقہ سی ایم سندھ کا ہے لیکن دوائی تک عوام کو میسر نہیں سندھ کے حکمرانوں نے اپنے چیئرمین کے نام کی بھی لاج نہیں رکھی۔

بلاول کے نام سے منسوب ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ ہسپتال میں بھی عوام کو گندگی والا پانی پلایا جارہا ہے اسپتال میں علاج کے نام پر عوام کو موت بانٹی جارہی ہے پوری اسپتال مذبح خانے میں تبدیل ہوچکی ہے۔ کروڑوں کا بجیٹ ہے پھر بھی مریضوں کو دوائی نہیں دی جاتی۔ سندھ حکومت نے عوام سے علاج معالج کی سہولیات بھی چھین لی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اب زیادہ دن کرپشن کی حکمرانی نہیں چلے گی عوام کی بد دعائیں ان کرپٹ حکمرانوں کو جیل تک پہنچائیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں