پی ٹی آئی سندھ سمیت پورے پاکستان میں پی پی کی بڑہتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، تیمور علی مہر

اتوار 17 فروری 2019 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ عالمگیر خان نے وزیر اعلی ہائوس کے با ہر کچرا پھینک کر نہ صرف اس مقدس ایوان کی توہین بلکہ اس سے سندھ اسمبلی کے تمام ممبران کی بھی توہین ہوئی ہے، شیخ رشید، فواد چوہدری اور عالمگیر خان جیسے لوگوں نے پارلیمنٹ کی عزت کو دائو پر لگا رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں کیا اس موقع پر پی واے او کے دیگر رہنما وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تیمو ر علی مہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی حال میں قائدین کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی پہچان سستی شہرت حاصل کرنے کے شوقین افراد میں سے صف اول پر ہے ، ان کی سو چ کچرے سے شرو ع ہو کر گندگی پر ختم ہوتی ہے، وزیراعلی ہائوس صوبے کے اعلیٰ وزیر کا گھر ہوتا ہے، جو کہ عوامی نمائندوں میںسر فہرست ہوتا ہے اور عوام کی ووٹ کی طاقت سے منتخب ہوکر اس منصب پر آتاہے، اس کے گھر کے سامنے کچرا پھینکنا عوام کے ووٹ کی توہین کے مترادف ہے، انہوںنے کہاکہ وزیرا علی ہائوس میں صوبے کے منتخب عوامی نمائندے قوم کی بہتری اور ان کے بہتر مستقبل کے لیئے پالیسیاں بناتے ہیں اور صوبے کی بہتری اور عوامی فلاح کے کاموں کے احکاما ت جاری کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تیمور مہر نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے ایسی گری ہوئی حرکت کرنا عالمگیر خان کی تربیت کی عکاسی کرتا ہے کراچی میں صفائی کے لیئے سندھ حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے ، تحریک انصاف کے لوگوں کی عادت ہے وہ اپنی سیاسی حریفوں کو ہر وقت نیچا دکھانے میں لگے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ سمیت پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی کی بڑہتی ہوئی مقبولیات سے خوفزد ہ ہے ، صوبے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں نے پیپلز پارٹی کی سیاسی حریفوں کی راتوں کی نیند کو حرام کر دیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت کے اچھے کارناموں کو منفی انداز میں پیش کر نے کی سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بہتری کے لیے کام کیے اور ایسے اوچھتے ہتکھنڈے ہمیں اپنی عوام کی خدمت کرنے سے نہ روک سکتے ہیں، وزیر اعلی سندھ دن رات صوبے کی عوام کے لیئے محنت کر رہے ہیں اور یہ صوبہ سندھ کی عوام کا ہم پر اعتماد کا ثبوت ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں عوام کی خدمت کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ایوانوں کا تقد س پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیںہونی چاہیئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں