کراچی ، سرکاری اسپتالوں اور طبی اداروں میں مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی رہنمائی کیلئے بے نظیر خدمت فورس متعارف کررہے ہیں،نیاز احمد خاصخیلی

چھ اضلاع میں 14 فروری تا 16 فروری کو پہلے مرحلے میں محکمہ صحت سندھ کے تربیت یافتہ نیم طبی کارکنوں کی رکنیت سازی کی گئی ہے ،صدرآل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی

اتوار 17 فروری 2019 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی نے کہا ہے کہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں اور طبی اداروں میں مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی رہنمائی کیلئے جیالوں کی بے نظیر خدمت فورس متعارف کررہے ہیں جس کا بنیادی مقصد وزارت صحت سندھ کی ہیلتھ کیئر پالیسی کو عملی طور پر کامیاب بنانا ہے۔

اس مقصد کیلئے کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی کے چھ اضلاع میں 14 فروری تا 16 فروری کو پہلے مرحلے میں محکمہ صحت سندھ کے تربیت یافتہ نیم طبی کارکنوں کی رکنیت سازی کی گئی ہے جن کی مجموعی تعداد7107ہے۔ وہ اتوار کے روز سول اسپتال کراچی میں رکنیت سازی کے مرکزی کیمپ پر ڈویڑنل جنرل سیکریٹری لالہ بابر خان ، سیکریٹری اطلاعات عمانیوئل گل اور کراچی کے چھ اضلاع کے صدور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر وقار علی خان، جنرل سیکریٹری عبدالطیف ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر منہاج عباسی ، جنرل سیکریٹری خان محمد، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر غلام علی میرانی، جنرل سیکریٹری شاہد جونیجو، ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر عزیز شیخ، جنرل سیکریٹری علی محمد، ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر عبدالرزاق، جنرل سیکریٹری غلام شبیر، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر ساجد رحمن، جنرل سیکریٹری اسماعیل اعوان کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

نیاز احمد خاصخیلی نے کہا کہ قائد عوام سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں سب سے پہلے عوام کی خدمت کی سیاست کو متعارف کرایا جسے بینظیر بھٹو نے پروان چڑھایا اور اسی مشن کو آج بلاول بھٹو زرداری آگے بڑھارہے ہیں۔ یہ تاریخی حقیقت ناقابل تردید ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں ہونے والے بڑے تدریسی اور جنرل ہسپتالوں کا جال بھٹو فیملی نے بچھایا ہے اور قومی سطح پر 80فیصد ہیلتھ انفرااسٹرکچر بھی شہید بھٹو اور پی پی پی کا کریڈٹ ہے یہ اور بات ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل کی تختیاں کوئی اور لگاتے رہے ہیں تاریخ کو درست رکھنے کیلئے میں میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ بینظیر خدمت فورس کیلئے ضلع وسطی کراچی میں731ضلع جنوبی کراچی میں 789ضلع غربی کراچی میں 817ضلع ملیر کراچی میں 517ضلع کورنگی کراچی میں 677ضلع شرقی کراچی میں 610محکمہ صحت کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے رضاکارانہ طور پر اس رکنیت سازی کی تین روزہ مہم میں رکنیت اختیار کرکے کامیاب بنایا ہے جس کا تمام سہرا کراچی کے میرے ساتھیوں سمیت ضلعی عہدے داروں کے سرجاتا ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اب ان ہی اراکین میں سے سول ہسپتال سمیت کراچی کے تمام ہسپتالوں میں بے نظیر خدمت فورس کے رضاکاروں کی ٹیمیں نامزد کی جائیں گی۔

جو مریضوں کے ہسپتال میں داخلے سمیت ان کے علاج معالجہ اور ڈسچارج ہوکر گھر جانے کیلئے ضرورت پڑنے پر ایمبولینس کی فراہمی کو ممکن بنانے کے علاوہ دوران علاج ان کی تشخیص اور اداویہ کی فراہمی میں ان کی رہنمائی اور مدد میں پیش پیش رہیں گے اور لاوارث ضرورت مند مریضوں کو بے نظیر خدمت فورس کے کارکن خون کی ضرورت پڑنے پر خون بھی فراہم کریں گے۔ یہی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوھو کا پیغام ہے جسے بھٹو کے جیالے انشائ اللہ آخری سانس تک عملی جامہ پہنانے کیلئے ہمہ وقت اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سید منیر شاہ، طارق حسین منگی، عباس مہر، احسان کلہوڑو، ممتاز میمن، آفتاب قمبرانی ودیگر عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں موجود تھے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں