پاکستان لیڈر شپ کنورسیشن 2019کا کراچی سے شاندار آغاز ہوگیا

پیر 18 فروری 2019 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) معروف پالیسی ساز اور کاروباری شخصیات نے اے سی سی اے (دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سر ٹیفائیڈ اکائونٹنٹس ) کی جانب سے کراچی میں منعقد ہونے والی سا لانہ کانفرنس 'پاکستان لیڈر شپ کنور سیشن 2019 ' (PLC 2019)کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی معیشت کودرپیش حالیہ مسائل اور اس معیشت کے مستقبل میں بہتری لانے کے لیے کاروباری رہنمائوں کے کردارپر گفتگو کی ۔

پاکستان لیڈر شپ کنور سیشن(PLC) کانفرنس سیریز کی طرز کا ایونٹ ہے جو کہ نجی اور عوامی شعبہ سے تعلق رکھنے والے صنعت کے ماہر ین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے جہا ں پاکستانی معیشت اور معاشرے کی بہتری اور مستقبل کے اقدامات کے بارے گفتگو کی جاتی ہے ۔ کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے ہوئے ہیڈ آف اے سی سی اے پاکستان -سجید اسلم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا "پروفیشنل اکائونٹنٹس اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعہ نئے اور بڑے کاروباری اداروں کو بہترین اور قابل اعتماد مشاورت فراہم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اے سی سی اے پاکستانی معیشت کے چلینجز کو سجھتے ہوئے معلومات اور تجربے کے ذریعہ تمام مسائل کے حل فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔ -"انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہ "تمام پالیسی ساز ، ریگولیٹرز ، معاون ، نجی شعبہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد مل کر ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنا ایک اہم کردار ادا کریں -"۔معروف کاروباری شخصیات ، تجربہ کار بیوروکریٹ ، سینئر سفارتکار ، بااثر قانون دان اور مشہور رہنمائوں نے پینل مباحثے میں حصہ لیا ۔

تمام افراد نے مقامی کاروبار کو عالمی معیار کے مطابق فروغ دینے پر زور دیا ۔شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں کاروبار کو ایک مستحکم قانو نی فریم ورک کے ذریعہ مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی اور غیر معمولی کاروباری ماڈلز کو فروغ دیتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاری اور کاروبار میں سہولت فراہم کی جاسکتی ہے ۔

کانفرنس کے انعقاد میں بر طانوی ہائی کمیشن اسلام آباد نے اے سی سی اے کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے ۔ برطانوی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار اور اسٹاف ممبرز نے مباحثوں میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اے سی سی اے کے گلوبل پریزیڈینٹ ، Robert Stenhouse نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا جس میں حاضرین نے آئیندہ مسائل اور مواقعوں کے بارے میں رہنمائی حاصل کی ۔

کانفرنس میں سی پیک کے موضوع پر خصوصی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہر پالیسی ساز اور کاروباری رہنمائوں نے حصہ لیا۔حسن داوئود بٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ، سی پیک - وزارت پلا ننگ ،ڈویلپمنٹ اینڈ رفارمز نے سی پیک پراجیکٹ کے ملکی معیشت پر اثرات کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ ہارون شریف ، چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اور خطے کو معاشی مرکز بنانے میں حکومتی اقدامات پر تفصیلی جائزہ فراہم کیا ۔

کراچی میں اے سی سی اے ممبرز کی کامیابی کو سراہنے کے لیے کارپوریٹ ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں گورنر سندھ محترم عمران اسماعیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔PLC 2019 کے ایجنڈے میں اداروں میں اصلاحات ، عالمی سطح پر مقابلے سے لے کر ڈیجیٹل انقلاب سے متعلق مختلف موضوع کو زیر بحث لایا گیا۔پاکستان لیڈر شپ کنور سیشن 2019کے اگلے سیشن لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہونگے ۔

20فروری کو لاہور میں منعقد ہونے والے سیشن میں وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ ، ریونیو اور معاشی امور -اسد عمر 21فروری کو اسلام آباد کے سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔2017سے شروع ہونے والی پاکستان لیڈر شپ کنورسیشن اس وقت کاروباری دنیا اور اکائونٹنسی کے پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایک اہم سالانہ ایونٹ بن چکا ہے ۔ کانفرنس سیریز میں تین خصوصی نیٹ ورکنگ ڈنرز کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں سال 2018-19 میں اے سی سی اے کے نئے ممبران کی کامیابی کو بھی سراہا جائے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں