گیس لوڈ شیڈنگ اور نرخوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے سمیت کاروباری افراد کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ارشد وہرا

جمعرات 21 فروری 2019 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ارشد وہرا نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور نرخوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے سمیت کاروباری افراد کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حکومت عوام کی گیس کے بلوں میں زائد بلنگ کی شکایات کا نوٹس لے اور ریلیف فراہم کرے۔ لوگ بجلی اور گیس کے بل ادا کر کے گھر کا راشن کیسے خریدیں۔

گیس کے نرخوں میں اضافے سے بنیادی ضروریات زندگی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے جو تیز ترین افراط زر (Inflation) کا سبب بنا ہے۔ عوام کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے جبکہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے۔ کے الیکٹرک کو بھی درآمد شدہ گیس RLNG مہیا کی جا رہی ہے جس سے صارفین کو بجلی بھی مہنگی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کے پاس سارا بوجھ عوام پر ڈالنے کے علاوہ کوئی معاشی پلان نظر نہیں آتا۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت بیٹھے بٹھائے بڑھ گئی ہے جس سے برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور کاروباری طبقے کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ کاروبار کے لیے سازگار ماحول کے ساتھ دیر پا پالیسیوں اور مستحکم حکومتی نرخوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ لائن لاسز اور چوری کا خاتمہ کرے نا کہ ان کا بوجھ غریب عوام یا کاروباری طبقے پر ڈال دے جو پہلے ہی مشکل حالات کے باوجود دیگر گھروں کے چولہے بھی جلا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل این جی لائن کراچی سے گزر کر ملک کے دیگر حصوں تک جا رہی ہے اس لیے کے ایم سی کو بھی اس کا شیئر دیا جائی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں