جسٹس ہیلپ لائن کے تحت دوسری وومن لاء کانفرنس 7مارچ کو کراچی میں ہوگی

جمعہ 22 فروری 2019 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) جسٹس ہیلپ لائن کے صدرندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عالمی یوم خواتین کے حوالے سے خواتین وکلاء کی خدمات کو روشناس کرنے اور آنے والی خواتین وکلاء کو تربیت کے لیے دوسری وومن لاء کانفرنس 7مارچ کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس ( ر) ماجدہ رضوی ،چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن ،انسانی حقوق کی علمبردار رکن اسمبلی مہتاب اکبر راشدی ،محترمہ نزہت شیریں ،چیئرمین وومن کمیشن سندھ ،سینئر قانون دان ڈاکٹر رعنا خان ،شائستہ سرکی ایڈوکیٹ سمیت اہم خواتین وکلاء ججز ،سول سوسائٹی ،سیاسی ،سماجی رہنما کانفرنس میں شریک ہونگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں