پی پی حکومت نے ہمیشہ اپنے منشو ر کے تحت عوام کو ریلیف مہیا کیا ہے ، صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماں

اس سلسلے میںمحکمہ ریو نیو و ریلیف بھی عوام کو در پیش مسائل اور شکا یا ت کا ازا لہ کر کے انکے حل کیلئے کو شا ں ہے

جمعہ 22 فروری 2019 20:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) صو با ئی وزیر ریونیو و ریلیف مخدوم محبو ب الزماں نے کہا ہے کہ پی پی حکومت نے ہمیشہ اپنے منشو ر کے تحت عوام کو ریلیف مہیا کیا ہے اور اس سلسلے میںمحکمہ ریو نیو و ریلیف بھی عوام کو در پیش مسائل اور شکا یا ت کا ازا لہ کر کے انکے حل کیلئے کو شا ں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مرا د علی شاہ کی ہدایا ت پر وہ محکمہ ریو نیو و ریلیف کی بہتری اور عوام کے ریلیف کیلئے کو ششیں کر رہے ہیں اور عوامی شکا یا ت کے پیش نظر انہو ں نے اپنے محکمہ میں نگرا ن کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو کہ اپنا کا م خو ش اصلو بی سے سر انجا م دے رہی ہے ۔

صو با ئی وزیر نے کہا کہ محکمہ ریو نیو و ریلیف کو ملنے والی عوامی شکا یا ت پر کو ئی بھی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا اور کسی بھی قسم کی کو تا ہی بر تنے والے افسرا ن و عملے کے خلا ف سخت کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈپٹی کمشنر آفس شر قی پر اچا نک دو ر ے کے بعد میڈیا کے نما ئندو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔صو با ئی وزیر ریونیو و ریلیف نے میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ آج کے اچا نک دور ے کا مقصد عوام کی شکا یا ت کا جا ئزہ لے کر متعلقہ افسرا ن کو احکا ما ت جا ر ی کر کے عوا م کو ریلیف مہیا کر نا ہے اور مستقبل میں بھی سندھ بھر کے ریونیو دفا تر کے اچا نک دورے کئے جا ئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے محکمے میں کسی بھی غلط اور روایا تی نظا م کو بر داشت نہیں کرینگے اور انکا محکمہ عوام کی بھلا ئی اور شکایات کے ازا لے کیلئے اقدا ما ت اٹھا ئیں ۔قبل ازیں صو با ئی وزیر ریونیو و ریلیف مخدوم محبو ب الزما ں کی جا نب سے ڈی سی آفس شر قی کرا چی کے اچا نک دور ے کے دورا ن آفس کے مختلف حصو ں کا جا ئزہ لیتے ہو ئے افسرا ن اور عملے کی حا ضری چیک کی اور غیر حا ضر مختیا ر کا ر پر ویز ملک ،گلشن کلوڑ اور دیگر عملے کی غیر حا ضری پر اپنے اظہا ر بر ہمی کر تے ہو ئے انکے خلا ف شو کا ز نو ٹسز جا ر ی کر نے کا حکم دیا ۔

اس مو قع پر صو با ئی وزیر ریونیو و ریلیف نے ریو نیو ریکا ر ڈ کا جا ئزہ بھی لیا اور متعلقہ افسرا ن سے کرا چی کی اسکیم 33پر جا ر ی کا م کی پیش رفت پر بریفنگ بھی لی اور متعلقہ افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں حا ضری کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف مہیا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں