وفاقی جامعہ اردوکے وائس چانسلر ڈاکٹر ایس الطاف حسین کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کا38واں اجلاس

جمعہ 22 فروری 2019 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وفاقی جامعہ اردوکے وائس چانسلر ڈاکٹر ایس الطاف حسین کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کا38واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سنڈیکیٹ کی37ویں اجلاس اورمالیاتی کمیٹی کے 23ویں اجلاس کے روداد کی توثیق کی گئی۔جامعہ اردوکے صدرو انچارج شعبہ جات کی تقرری کی گئی۔اساتذہ اور ملازمین کی تعلیمی رخصتوں کی منظوری دی گئی۔

نظامت ِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق سے موصولہ پی ایچ ڈی/ایم فل/ایم ایس کے طلبہ کے داخلوں میں توسیع اور ری انرولمنٹ کا جائزہ لیا گیا اور اس میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ۔مقررہ توسیع کے بعد داخلے منسوخ کردیئے جائیں گے۔ انرولمنٹ میں توسیع کے معاملات کو جانچنے کیلئے اسٹینڈنگ کمیٹی مقرر کردی گئی ہے۔اجلاس میںجامعہ اردو سے الحاقی اداروں کی رجسٹریشن کی منسوخی کی توثیق کی گئی۔

(جاری ہے)

انضباطی کمیٹی برائے طلباء کیلئے سینڈیکیٹ نے ڈاکٹر توقیر احمد رائو کے نام کی منظوری دی گئی۔ Rehabilitation & Health Sciencesکے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے اکیڈمک کونسل کو منتقل کردیا گیا ہے۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور پروفیسر ڈاکٹر طلعت محمود کو رکن گریجویٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل مقرر کیا گیا۔اس کے علاوہ دیگر امورپر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں بطور رکن رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین،پروفیسر ڈاکٹرمحمد زاہد،پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ،پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور،پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد،پروفیسر سحر انصاری،محمد دانش احسان،ڈاکٹر ممنون احمد خان،ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق،محمد غیاث الدین اوربطور مبصر ڈاکٹر نوید علی خاں قائم خانی شریک تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں