کراچی، یوپی موڑ کے قریب گاڑی پرفائرنگ، دو افراد جاں بحق

جمعہ 22 فروری 2019 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) شہر قائد کے علاقے یوپی موڑ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئی.تفصیلات کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی فشری سے ہی.

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ افراد یوپی موڑ کے قریب رشتے دار کے ہوٹل پر کھانا کھانے آئے تھے، وہ واپسی کے لئے گاڑی میں بیٹھ رہے تھے، تب ملزمان نے فائرنگ کردی.واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا، پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچ گئی ، علاقے کو حصار میں لے لیا.ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق فائرنگ موٹرسائیکل سوارملزمان نے کی، فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی،5 خالی خول ملے ہیں.ایس ایس پی کے مطابق بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، البتہ مختلف خطوط پر تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں