محمد وسیم کو سوئی سدرن گیس کمپنی کا نیا قائم مقام ایم ڈی مقرر کردیا گیا

جمعہ 22 فروری 2019 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ایس ایس جی سی کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز)محمد وسیم کو نئے امیدوار کی تقرری تک کمپنی کا قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔محمد وسیم کو ان کے موجودہ عہدے ڈی ایم ڈی (آپریشنز)کے ساتھ قائم مقام ایم ڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ان کو یہ چارج قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر عمران فاروقی کے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدہ چھوڑنے کے نتیجے میں دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران فاروقی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ( کارپوریٹ سروسز) کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔نئے قائم مقام ایم ڈی محمد وسیم کو 32 سال سے زیادہ کا پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے ۔ وہ پیشے کے لحاظ سے مکینیکل انجنیئر ہیں اور انہوں نے دی اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی ، یو ایس اے سے ماسٹر آف سائنس (ایم ایس)کیا ہے۔انہوں نے پاکستان ریفائنری میں پروجیکٹ انجنیئر، اینگروکیمیکلز پاکستان میں پروجیکٹ سیکشن کے انچارج اور Lotteکیمیکلز پاکستان (سابقہ آئی سی آئی پاکستان) میں 20سال خدمات انجام دی ہیںجبکہ جہاں ان کا ا ٓخری عہدہ ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ کا تھا۔ محمد وسیم نے سوئی سدرن گیس کمپنی میں جون 2016میں بحیثیت قائم مقام ڈی ایم ڈی شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں