کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی لاشیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دیا گیا

جمعہ 22 فروری 2019 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2019ء) کراچی میں خانوزئی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کی مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے کے بعد ان کی لاشوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دیا گیا صوبائی وزراء انجینئرزمرک خان اچکزئی میر نصیب اللہ مری ‘ صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی اور اپوزیشن رکن حاجی عبدالواحد صدیقی سمیت متاثرہ بچوں کے اہلخانہ وکلاء برادری سول سوسائٹی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر پشین نے لاشوں کو وصول کر لیا بچوں کی نماز جنازہ آج خانوزئی میں 11 بجے ادا کی جائے گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانے سے خانوزئی سے تعلق رکھنے والے اہلخانہ کی حالت بگڑ گئی جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہوگئی اور پانچ بچے جن کی عمریں ڈیڑھ سال سے 9 سال تک بتائی جاتی ہیں جاں بحق ہوگئے لاشوں کو ایئرایمبولینس کے ذریعے رات گئے تک کوئٹہ پہنچا دیا گیا کوئٹہ ایئرپورٹ پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر زراعت انجینئرزمرک خان اچکزئی صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی خانوزئی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی و اپوزیشن رکن عبدالواحد صدیقی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ‘ ڈپٹی کمشنر پشین سمیت سول سوسائٹی وکلاء برادری اور اہلخانہ سمیت سینکڑوں افراد نے لاشوں کو وصول کر لیا اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاشوں کو کوئٹہ سے بائی روڈ خانوزئی روانہ کردیاگیا نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے خانوزئی میں ادا کی جائے گی صوبائی وزراء اراکین اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نماز جنازہ میں شرکت کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں