کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ، 2زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور ایک دستی بم برآمد

ہفتہ 23 فروری 2019 14:18

کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ، 2زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور ایک دستی بم برآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے قریب پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے زخمی ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ اور ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت آصف عرف چیمبر اور احمد عرف زکریا کے ناموں سے کر دی گئی ہے۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا، گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں